جمعہ کو پاک افغان شاہراہ بند

آل قبائل لویہ جرگہ کا جمعہ کو پاک افغان شاہراہ بند کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک : آل قبائل لویہ جرگہ نے جمعہ کے روز پاک افغان شاہراہ کو بند کرنے کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل جمرود بائی پاس کے مقام پر آل قبائل لویہ جرگہ کے زیر اہتمام فاٹا انضمام کے خلاف احتجاجی کیمپ دوسری روز بھی جاری رہا جس میں قبائلی مشران و فاٹا انضمام کے خلاف تحریکوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
احتجاجی کیمپ سے ملک محمد حسین افریدی، سردار اصغر افریدی،داود قبائلیستانی،ملک عبدالظاہر کوکی خیل،دلبر خان آدم خیل،افرسیاب افریدی،شیر بہادر افریدی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انضمام بالجبر کیا گیا ہے قبائلی عوام کی رائے کے بغیر فاٹا انضمام ہمیں منظور نہیں،ہمارے وسائل و معدنیات پر قبضہ کیا گیا،غیر قانونی ٹیکس کی وصولی جاری ہے،انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی و سینیٹ میں سیٹوں کی کمی کی گئی قبائیلی رسم و رواج بحال یا الگ صوبہ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کو ایک سازش کی تحت غلام بنا دیا گیا لیکن اس غلامی کو ہم ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔ سردار اصغر خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کے اعلی عدالت میں فاٹا انضمام کے حوالے سے جو لارجر بینچ بنایا گیا تھا وہ اس حوالے سے کیس جلد سے جلد نمٹا کر فاٹا انضمام کے خلاف فیصلہ سنا دے۔

مزید پڑھیں:  ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا ہے ، سٹیٹ بینک نے خوشخبری سنا دی