پی ٹی آئی لانگ مارچ

پی ٹی آئی لانگ مارچ،خیبر پختونخوا پربھاری ذمہ داری عائد

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کی قیادت پر بھاری ذمہ داری عائد کردی پنجاب سے شروع ہونیوالے لانگ مارچ عملی طور پر روات میں ختم کر دیا گیا ہے جبکہ 26نومبر کو جلسہ ، دھرنا یا احتجاج کا تمام تر دارومدار اب صرف اور صرف خیبر پختونخوا پر ہوگا پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اب تک 26نومبر کی منصوبہ بندی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم راولپنڈی میں خیمہ بستی قائم کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا ذرائع کے مطابق مرکزی قیادت کی جانب سے بھاری ذمہ داری خیبر پختونخوا کی قیادت پر ڈال دی گئی ہے خیبر پختونخوا سے قافلے 26نومبر کو راولپنڈی کی جانب روانہ ہونگے اور ان قافلوں کیلئے 48گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے یعنی تمام ورکرز اپنے ساتھ کم سے کم دو روز کا راشن ساتھ لائیں اور متعلقہ قیادت ورکرز کو دو روز تک قیام کیلئے تیار کرکے لائے ذرائع کے مطابق اب تک صرف اتنی ہی ہدایت دی گئی ہے جس پر کام جاری رکھا گیا ہے
جبکہ مزید ہدایات آج ملنے کا امکان ہے اس ضمن میں پی ٹی آئی نے لانگ مارچ میں شرکت کرنے والے ورکرز کیلئے سفری سہولیات کا بندبست کرلیا ہے جبکہ کھانے پینے کی اشیاء بشمول خشک دودھ، چائے کی پتی، گیس سلنڈر ، پھل اور دیگر بھی ساتھ لے جانے کیلئے خریدے جائینگے۔

مزید پڑھیں:  میانمار میں طوفان یاگی سے تباہی ،66افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر