خیبر پختونخوا پولیو مہم

خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم دو مراحل میں کرانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم دو مراحل میں کرنے کا فیصلہ ، پہلا مرحلہ 28 نومبر سے 2 دسمبر جبکہ دوسرا مرحلہ پانچ دسمبر سے 9دسمبر تک ہو گا ، دونوں مراحل میں صوبے کے 26 لاکھ 23 ہزار 917 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ، پہلے مرحلے میں بنوں ڈویژن کے ضلع بنوں ، لکی مروت اور شمالی وزیرستان کے پانچ سال سے کم عمر کے پانچ لاکھ 66 ہزار بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، بنوں میں 2لاکھ 53ہزار274، لکی مروت میں ایک لاکھ 93 ہزار 252 اور شمالی وزیرستان میں ایک لاکھ 19ہزار638بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے مہم کے لئے تین ہزار 783 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں
جن میں 2 ہزار 574 موبائل،154 فکسڈ،131 ٹرانزٹ اور30 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں،ان ٹیموں کی مؤثر نگرانی کے لئے 711 ایریا انچاجز بھی شامل ہیں، انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ پانچ دسمبر سے9دسمبر تک ہوگا اس مہم میں پشاور7 لاکھ 76ہزار 872، ضلع خیبرمیں 2 لاکھ 8 ہزار409، نوشہرہ میں 2 لاکھ 66 ہزار456، مہمندمیں 10 ہزار559، باجوڑمیں 75 ہزار242، سوات میں چار لاکھ64ہزار871، ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 لاکھ71ہزار 633، ٹانک میں 93 ہزار551 اور جنوبی وزیرستان میں 70 ہزار 324 بچوں کو ویکسینیٹ کیا جائے گا، اس مہم کے لئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل 7 ہزار 681 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 6 ہزار610موبائل ٹیمیں، 546 فکسڈ ٹیمیں، 481 ٹرانزٹ اور 44 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں، اسی طرح پولیو مہم کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے 1681 ایریا انچارج تعینات کئے گئے ہیں مہم کی سیکورٹی کے لئے 20 ہزار 152 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے

مزید پڑھیں:  ہری پور میں پولیس مقابلہ، ڈکیت ہلاک، اہلکار سمیت 3 افراد زخمی