حیات آباد میں صنعتوں کے دھوئیں

حیات آباد میں صنعتوں کے دھوئیں سے کالے بادلوں کے ڈیرے

ویب ڈیسک :پشاور کی صنعتوں کے دھوئیں میں خیبر پختونخوا کی انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی غائب ہوگئی حیات آباد میں صنعتوں کے دھوئیں کے باعث آسمان پر کالے بادلوں کا راج معمول بن گیا ہے جبکہ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اس بابت کسی بھی کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں ۔ پشاور کے حیات آباد میں صنعتی زونز کے کارخانوں سے زہریلے دھوئیں کا اخراج ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جارہاہے جس کے باعث حیات آباد کے مکین بھی شدید مشکلات سے دوچار ہیں
حیات آباد کے شہریوں کے مطابق ان صنعتوں سے اٹھنے والے دھوئیں کے باعث حیات آباد میں دھوئیں کے کالے بادلوں کا راج معمول بن گیا ہے اسی طرح شہری کھانسی ، سینے اور جلد کی مختلف بیماریوں کا شکار بھی ہوگئے ہیں حیات آباد کی ہوا سانس کیلئے بھی موزوں نہیں ہے تاہم متعلقہ اداروں ضلعی انتظامیہ اور انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی جانب سے ان کارخانوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی جس کے باعث مسلسل مسائل بڑھتے جا رہے ہیں حیات آباد کے مکینوں نے درخواست کی ہے کہ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور ضلعی انتظامیہ خاموشی ختم کرتے ہوئے ان کارخانوں کا دورہ کرے اور ماحول کو آلودہ کرنیوالے کارخانوں کیخلاف فوری کارروائی کرے تاکہ حیات آباد کے مکین صاف اور محفوظ ہوا میں سانس لے سکیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں بے گھر افراد کی پناہ گاہیں اسرائیل کا ہدف ہیں: اقوام متحدہ