وفاقی حکومت

صوبائی اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوںگی،عدم اعتمادآجائے گی،وزیرداخلہ

ویب ڈیسک :وفاقی وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ممکن ہی نہیں! صوبائی اسمبلیوں میں وقت ضائع کیے بغیر کسی بھی وقت عدم اعتماد لائی جا سکتی ہے۔اس کے نتیجے میں صوبائی اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوں گی، قائم رہیں گی۔ صوبہ پنجاب میں حکومت قائم کرنے کے لیے واضح طور پر اپوزیشن کے پاس نمبر پورے ہیں۔علاوہ ازیں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے ہزیمت سے بچنے کیلئے اسمبلیوں سے باہر آنے کا اعلان کیا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ان کا کیا خیال ہے صوبائی اسمبلیوں میںکیا اپوزیشن آرام سے دیکھتی رہے گی؟ اسمبلیاں توڑنے کا اعلان عمران خان کا اعلان شکست ہے، الیکشن وقت پرہونے چاہئیں، اسمبلیاں برقرار رہنی چاہئیں، یہاں پانچ دس لاکھ لوگ آتے تو اسلام آباد کی طرف ضرور آتے، جلسے میں لوگ نہ آئے تو عمران خان نے اسلام آباد نہ آنے کا اعلان کیا۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اس نے سیاسی عدم استحکام، گالم گلوچ کا ماحول بنایا ہواتھا،خیبرپختونخوامیں پی ڈی ایم ان کو ٹف ٹائم دے گی، مذاکرات ہمیشہ غیرمشروط ہوتے ہیں، شرائط رکھ کرمذاکرات کرنے کے کبھی درست نتائج نہیں آتے، یہ عوام کے ووٹوں سے بھی مائنس ہوگا، قانون کے رو سے بھی۔

مزید پڑھیں:  ہنگو :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا فدا الرحمان جاں بحق