ٹوریسٹ ڈائریکٹوریٹ ختم

ٹوریسٹ ڈائریکٹوریٹ ختم،ملازمین ٹورازم اتھارٹی کومنتقل

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا حکومت نے ڈائریکٹوریٹ آف ٹورسٹ سروسز کو ختم کرتے ہوئے تمام اثاثے خیبر پختونخوا ٹورازم اینڈ کلچر اٹھارٹی کو منتقل کردئے ہیں مذکورہ فیصلہ 3نومبر سے نافذ العمل تصور ہوگا ملازمین سروس پول کے قیام تک کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے ساتھ کام کرینگے ۔محکمہ سیاحت و ثقافت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا ٹورازم ایکٹ 2019کی رو سے ڈائریکٹوریٹ آف ٹوراسٹ سروسز کی موجودہ حیثیت ختم کردی گئی ہے اور 2نومبر سے ڈائریکٹوریٹ کی الگ حیثیت ختم تصور ہوگی اعلامیہ کے مطابق اب ڈائریکٹوریٹ آف ٹورسٹ سروسز کے تمام امور خیبر پختونخوا کلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی کا ٹورسٹ سروسز ونگ انجام دے گا
ڈائریکٹوریٹ آف ٹورسٹ سروسز کے تمام قوانین اور قواعد و ضوابط بھی ختم کردئے گئے ہیں جبکہ ٹورسٹ سروسزسے متعلق تمام رجسٹریشز، تجدید اور دیگر امور اب خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے ٹورسٹ سروسز ونگ کی ذمہ داری ہوگی خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فی الفور ڈائریکٹوریٹ آف ٹورسٹ سروسز کے تمام اثاثے اور ریکارڈ اپنی تحویل میں حاصل کرلے جبکہ ڈائریکٹوریٹ آف ٹورسٹ سروسزکا عملہ بھی اب اتھارٹی کو جواب دہ ہوگا جس کی حاضری بائیو میٹرک کے ذریعے لگائے جائیگی ملازمین کیلئے سروس پول کے قیام تک انکی خدمات اتھارٹی کے سپرد ہونگی ۔

مزید پڑھیں:  خصوصی کمیٹی کی سفارش پر قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل