فیصلے کی توثیق

کے پی، پنجاب اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے کی توثیق کر دی گئی، فواد چودھری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قیادت نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے، جمعہ کو پنجاب اور ہفتے کو خیبرپختونخوا کا پارلیمانی اجلاس ہوگا جس کے بعد دونوں اسمبلیوں کو تحلیل کر دیا جائے گا
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کے فیصلے کی منظوری کر دی گئی۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے میڈیا کو بتایا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی گئی ہے، پارلیمانی پارٹی کی مشاورت کے بعد اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے استعفوں سے 567 نشستیں خالی ہونگی، سندھ اور بلوچستان میں ہمارے اراکین اسمبلی استعفے جمع کرائینگے اور اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کرنے کا کہا جائیگا۔
خیال رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے راولپنڈی کے جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ تمام اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، کیپٹن (ر) مظہر اقبال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لویردیر تعینات