گلبہار نمبر 4 دستی بم حملہ

گلبہار نمبر 4 میں سابق صوبائی وزیرکے گھر پردوسری مرتبہ دستی بم حملہ

ویب ڈیسک :پشاورکے علاقہ گلبہار نمبر 4 میں سابق صوبائی وزیرکے گھر پر ایک بار پھر دستی بم پھینک دیا جو زورداردھماکہ سے پھٹ گیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ،دوروزقبل بھی ان کے گھر پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے تھے تاہم دستی بم نہیں پھٹا تھا۔ واقعات کے مطابق گزشتہ روز سماجی وسیاسی شخصیت حاجی جاوید کے گھرواقع جاوید ٹائون میں نامعلوم افرا د نے دستی بم پھینک دیا تھاجو ان کے گھر کی چھت پر گرگیاتھا۔ ان کے بیٹے حسین جاوید کے مطابق انہیں افغانستان کے موبائل نمبر سے بھتہ وصولی کی کالزآرہی ہیں اور دوروزقبل بھی ان کے گھر پرنامعلوم افراد نے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے تھے ۔
دومرتبہ دستی بم پھینکنے کی وارداتوں سے علاقہ مکینوں میں بھی خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس نے بی ڈی یو کی ٹیم کو طلب کرکے شواہد جمع کئے جبکہ سی ٹی ڈی پولیس نے بھی واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  چترال، چلم جوشٹ کا تاریخِ تہوار وادی رمبور میں شروع، سیاحوں کا رش