کالعدم ٹی ٹی پی نے سرحد پار

کالعدم ٹی ٹی پی نے سرحد پار محفوظ پناہ گاہیں تلاش کرلی ہیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشنز کیے مگر بدقسمتی سے کالعدم ٹی ٹی پی نے سرحد پار محفوظ پناہ گاہیں تلاش کرلی ہیں۔
ویب ڈیسک: نیویارک میں سانحہ آرمی پبلک سکول کی آٹھویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آج کی تقریب پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملے کی یاد میں ہے، حملے میں 132 بچے، 8 اساتذہ اور سٹاف کے ارکان شہید ہوئے تھے، حملے کی ذمہ داری نام نہاد کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کی تھی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور دیگر دہشتگرد تنظیمیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشنز کیے گئے، آپریشن کامیاب رہے اور پاکستان کی سرزمین دہشت گردوں سے پاک کی گئی۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو سلامتی کونسل اور بہت سے رکن ممالک نے دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے تاہم بدقسمتی سے کالعدم ٹی ٹی پی نے سرحد پار محفوظ پناہ گاہیں تلاش کر لیں۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی نے11 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کر دی