Sania Nishtar

مستحق افراد کیلئے کووڈ19فنڈز سے امداد کی فراہمی کاسلسلہ جاری رہیگا- معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر

ویب ڈسک : معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ حکومت مستحق افراد کیلئے کووڈ19فنڈز سے امداد کی فراہمی کاسلسلہ جاری رکھی گی-

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم  عمران خان نے ویب پورٹل کا اجراء کیا ہے جس کے ذریعے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے امداد کی فراہمی کیلئے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد سے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں ایک بار پھر اضافہ

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کیٹیگری فور کے ان مستحق افراد کو احساس ایمرجنسی  کے بارہ ہزار روپے دئیے جائیں گے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ Covid-19 فنڈز سے مستحق افراد کیلئے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہیگا اور امداد فراہم کرنے والے مخیر حضرات کے ہر ایک روپے کے بدلے میں چار روپے حکومت کی جانب سے امدادی فنڈز میں شامل کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  دوست ممالک سے 12ارب ڈالر کاقرضہ رول اوور کرانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش فنڈز کی منتقلی کیلئے شفافیت کے موجودہ اصولوں  قواعد و ضوابط اور اعدادوشمار کے تجزیے کے جن قواعدوضوابط کو مدنظر رکھا گیا، یہی قوانین وزیراعظم کے Covid-19فنڈ سے کیٹیگری فور کے مستحق افراد کے چناو کیلئے کارفرماہوں گے۔