پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں ایک بار پھر اضافہ

ویب ڈیسک: پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں حکومت کی جانب سے ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 5 سال کی مدت کے حامل 36 صفحات کے مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی فیس ساڑھے 12 ہزار مقرر کر دی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے 10 سالہ مشین ریڈایبل پاسپورٹ کے لیے 36، 72 اور 100 صفحات کے پاسپورٹ کی فیسیں بالترتیب 16 ہزار 200، 25 ہزار 200 اور 32 ہزار روپے ہوگی۔

مزید پڑھیں:  بجلی پیدا کرنے کے باوحود مالاکنڈ کے عوام اس سہولت سے محروم ہیں، سلیم الرحمان