Mishal Malik Sot Isb 15 08

ایک طرف کورونا وبا سے پوری دنیا متاثر اور دوسری طرف بھارت کشمیریوں کو شہید کررہا ہے- مشعال ملک

ویب ڈسک : حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کہتی ہیں کہ پوری دنیا میں کورونا اور لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے، لاک ڈائون کا کا فائدہ اٹھا کر کشمیریوں کو شہید کررہا ہے، بھارت سے کوئی پوچھنے والا نہں ہے،

اتوار کو اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن جیسی صورتحال ہے ،پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کے خلاف لڑ رہی ہے اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان نے اپنے مظالم اور کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھا ہوا ہے،ہندوستان نے حال ہی میں نئے ڈومیسائل کا کالا قانون پاس کروایا ہے،اس کالے قانون کی صورت میں بھارت کشمیر میں اپنے ہندوؤں کو لا کر شہریت دینا چاہتا ہے،

مزید پڑھیں:  پشاور، محکمہ تعلیم میں مختلف کیڈر کی 12 ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف

مشعال ملک نے کہا کہ ایک طرف یو این سیکرٹری نے کہا کہ پوری دنیا کی جیلوں سے لوگوں کو رہا کیا جائے جبکہ مودی یو این سیکرٹری کے بیان کے الٹ کر کے کشمیریوں کو جیلوں میں ڈال رہا ہے ،

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

مشعال ملک نے کہا کہ یہ ایک انتہائی تشویشناک صورتحال ہے پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ بھارت کو بلیک لسٹ کیاجائے،پوری دنیا کو اب جاگنا ہو گا اور کورونا کی آڑ میں بھارتی مظالم کو روکنا ہو گا۔