کمپنیوں کوشہریوں کاڈیٹااستعمال کرنے کی اجازت دینے کافیصلہ

ویب ڈیسک :وفاقی حکومت نے پاکستان سنگل ونڈو کے تحت حاصل ہونیوالے ڈیٹا و اعدادوشمار کے استعمال کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس حوالے سے رولز متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ریونیو ڈویژن نے پاکستان سنگل ونڈو ٹریڈ ڈیٹا ڈسمینیشن، ایکسچینج اور یوٹیلائزیشن رولز 2022ء کا مسودہ تیار کرکے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور آراء کیلئے جاری کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے کہا گیا ہے کہ مجوزہ رولز بارے پندرہ دن کے اندر اندر اپنی تجاویز اور عتراضات جمع کروائے جاسکتے ہیں۔
ریونیو ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مجوزہ رولز کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ یہ رولز تمام افراد، اداروں، سرکاری محکموں اور پاکستان سنگل ونڈوسسٹم سے منسلک دیگر تمام سرکاری اور نجی فرمیں اور تنظیموں سمیت کسی بھی تجارتی یا غیر تجارتی استعمال کے لیے پاکستان سنگل ونڈو سے ڈیٹا حاصل کرنے والی ڈیپارٹمنٹس و اداروں ،سرکاری و نجی کمپنیوں پر لاگو ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ: غزہ اور خان یونس میں اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ