نشئی افراد کی ہلاکتوں میں خطرناک حد تک اضافہ

ویب ڈیسک : پشاور میں نشئی افراد کی اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اورآئے روز ان کی ہلاکتوں کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں، دوسری جانب فٹ پاتھوں و دیگر مقامات پر بھی ہیرئونچیوں کو دیکھاجا سکتا ہے جس میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے، ان اموات سے متعلق سردی کی شدت سمیت دیگر مختلف وجوہات پیش کی جا رہی ہیں
گزشتہ روز تھانہ کابلی کے علاقہ ہسپتال روڈ پر پر اسرار طور پر ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا جس کی نعش پولیس نے تحویل میں لیکر پو سٹمارٹم رپورٹ کیلئے خیبر میڈیکل کا لج منتقل کر دی جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، گزشتہ چند دنوں میں حیات آباد، کارخانو، گلبہار سمیت دیگر علاقوں میں ایسے کئی واقعات رپورٹ کئے گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ و متعلقہ ادارو ںکی جانب سے نشہ کے عادی افراد کی بحالی کیلئے کوششیں کی جاری ہیں تاہم انہیں ناکافی قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ