ناصر موسی زئی مستعفی

جمعیت علماء اسلام پشاور سے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرانے کو تیار

پشاور سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی کا تحریک انصاف سے مستعفی ہو کر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا فیصلہ۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق پشاور سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی سے مستعفی ہو کر جے یو آئی ف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ف کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمان کی ناصر موسی زئی سے ملاقات میں مولانا عطاء الرحمٰن نے موسیٰ زئی کو جے یو آئی میں شمولیت کی دعوت دی۔
ذرائع کے مطابق ناصر موسی زئی نے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان کی دعوت قبول کرلی تاہم آئندہ ہفتے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں جےیوآئی میں شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، بچے متاثر