پیپلز پارٹی طالبان کے نشانہ پر

سکیورٹی فورسز کے بعد پیپلز پارٹی اور نواز لیگ طالبان کے نشانہ پر

ویب ڈیسک : سکیورٹی فورسز پر حملوں کے حوالے سے مبینہ خطوط کے بعد تحریک طالبان نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے رخ موڑتے ہوئے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے رہنمائوں کو خبردار اور لوگوں کو ان پارٹیوں کی قیادت سے دور رہنے کی دھمکی دیدی ہے یہ خط ٹوئٹر اور فیس بک پر شیئر کیاگیا ہے جس پر تاحال دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے اس خط میں مذہبی جماعتوںکو بھی حکومتی اقدامات سے کنارہ کرنے کا مشورہ دیاگیاہے واضح رہے کہ تحریک طالبان کی جانب سے پاکستانی سکیورٹی فورسزپر حملوں کے بعدوزیرخارجہ بلاول زرداری نے امریکہ میں میڈیا سے گفتگو میں آپریشن کرنے کا عندیا دیا ہے
جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اپنے خطابات اور بیانات میں سخت کارروائی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جس پر دونوں سیاسی جماعتوں کے قائدین سے تحریک طالبان کے ارکان ناراض ہوگئے ہیں گذشتہ روز مختلف صحافیوں اور دیگر کئی اداروں کو بھیجے گئے خط کے مطابق ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو آپریشن کا موقف برقرار رکھنے پر سنگین قسم کی دھمکیاں دی گئی ہیں عام لوگوںسے بھی کہا گیا ہے کہ ان پارٹی کے رہنمائوں سے خود کو دور رکھا جائے تحریک طالبان کی جانب سے دھمکیوں سے کارکنوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے
دوسری جانب ملک کی مذہبی جماعتوں کے قائدین کو بھی حکومتی اقدامات سے خود کو الگ تھلگ رکھنے کا مشورہ دیا ہے تاہم ان جماعتوں کے قائدین کو جان سے مارنے کی کسی قسم کی دھمکی نہیں دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں لاپتہ پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں برآمد