766276 1221910 nadra01 updates

نادرا دفاتر آج سے عوام کے لیے کھول دیے گئے

اسلام آباد : ملک بھر کے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے دفاتر عوام کے لیے آج سے کھول دیے گئے۔

حکومت پاکستان نے آج 4 مئی سے نادرا دفاتر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ نادرا دفاتر کھولنے کا فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت پر کیا گیا ہے ،

ترجمان نادرا کے مطابق اس دوران نئی رجسٹریشن اور بائیو میٹرک تصدیق کرانے والے سائلین کو ترجیح دی جائے گی۔ شناختی کارڈ کی وصولی کیلئے 15 مئی کے بعد رجوع کرنا ہوگا۔ زائد المیعاد شناختی کارڈ کی مدت رواں سال جولائی تک بڑھا دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  5دن میں ضمانت پر فیصلہ کرنا لازمی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

شہری دفاتر پر آنے سے پہلے معلومات کے لیے نادرا سینٹر 7000 پرکال ضرورکریں، نادرا دفاتر میں داخلے کے لیے ماسک، سینی ٹائزر اور دیگر حفاظتی اقدامات لازمی ہیں اور دفاتر کے اندر اور باہر دی گئی ہدایات پر عمل اور حفاظتی دوری رکھنا بھی لازمی ہے۔

نادرا ملازمین کو بھی دوران ڈیوٹی ماسک اور دستانوں کے استعمال کویقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نادرا دفاتر کھولنے سے قبل اسلام آباد کے دفاتر میں شہریوں کو بلا کر حفاظتی اقدامات کی پریکٹس بھی کروائی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق شناختی کارڈ کی فراہمی سے متعلق معلومات کیلئے نادرا دفاتر آنے سے پہلے 8400 پر میسج کرنا ہوگا، سینٹر میں داخلے کیلئے ماسک لگانا، درجہ حرارت چیک کروانا، ہاتھوں پر سینی ٹائزر لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: ایم ڈی کیٹ 2024کے انعقاد کے حوالے سے تمام ممکنہ انتظامات مکمل

سب رجسڑار دفاتر ایس اوپیز کے تحت کھولے جا رہے ہیں ۔دفاتر صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ کے ذريعے ملاقات کا وقت ليا جاسکے گا۔ صارف اپنے ڈاکیو منٹس کيساتھ متعلقہ آفیسر سے صرف 20 منٹ تک مل سکے گا۔