پولیس لائنزحملہ کے سہولت کار

پولیس لائنزحملہ کے سہولت کار کی شناخت

ویب ڈیسک : پولیس حکام نے خودکش بمبار کے مبینہ سہولت کار اور نیٹ ورک تک پہنچنے کا دعویٰ کردیا ۔30جنوری کو پشاور پولیس لائنز میں خودکش دھماکہ کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے اور پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ خودکش بمبار کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کے بعد سہولت کار کی شناخت ہوگئی ہے۔ مختلف نجی ٹی وی چینلوں کے ساتھ گفتگو میں آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بہت جلددھماکہ میں ملوث دہشتگردوں کے نیٹ ورک تک پہنچ جائیںگے
خودکش کے سہولت کار تک پولیس اور سی ٹی ڈی پہنچ چکی ہے،موٹر سائیکل جہاں سے آیا تھااورجس سے خریداگیا تھا،اس تک پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خودکش دھماکہ کے کیس میں چند مشتبہ افراد کوبھی حراست میں لیا گیا جبکہ دھماکہ میں جاں بحق خاتون کاڈی این اے بھی کرایاجارہا ہے ۔علاوہ ازیں ملک سعد شہید پولیس لائنز پشاور میں خودکش دھماکہ کے بعد سیکورٹی سمیت کئی دیگر معاملات پرنظرثانی شروع کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور افغان کارڈ اور دیگر قانونی دستاویزات کے بغیر رہائش پذیر افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، کیپٹن (ر) مظہر اقبال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لویردیر تعینات