الیکشن کمیشن نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خط پر آئینی ماہرین سےمشاورت مکمل کر لی ہے اٹارنی جنرل نے بھی کمیشن کو اپنی رائے سے آگاہ کر دیا ہے

صدر کو صوبوں میں الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں، اٹارنی جنرل

الیکشن کمیشن نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خط پر آئینی ماہرین سےمشاورت مکمل کر لی ہے اٹارنی جنرل نے بھی کمیشن کو اپنی رائے سے آگاہ کر دیا ہے،
ویب ڈیسک: اٹارنی جنرل بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی بھی صدر مملکت کے خط پر مشاورت کے لیے الیکشن کمیشن پہنچے جہاں انہوں نے صدر عارف علوی کے خط پر اپنی تجاویز الیکشن کمیشن کو پیش کیں۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی نے الیکشن کمیشن کو اپنی تجویز میں کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دینا صدر مملکت کا اختیار نہیں۔
بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی نے کہا کہ آئین نےصوبائی سطح پرانتخابات کی تاریخ دینےکا اختیار گورنرز کو دے رکھا ہے ، جنرل ضیاءالحق نے آٹھویں ترمیم کےذریعے الیکشن کی تاریخ دینےکا اختیار صدر مملکت کو دیا مگر اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے صوبوں میں الیکشن کی تاریخ دینےکا اختیارگورنرزکو دیا گیا۔
الیکشن کمیشن سے مشاورت کی روشنی اپنے فیصلے کا اعلان میں کرے گا۔
یاد رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کے لیے 9 اپریل کی تاریخ دے رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کیلئے نمبر گیم، ساری نظریں مولانا فضل الرحمن پر مرکوز