شاہ محمود، اسدعمر سمیت پی ٹی آئی کے تمام نظر بند کارکنان جیل سے رہا

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر جیل بھرو تحریک کے تحت راولپنڈی، لاہور اور ملتان سے گرفتاریاں دینے والے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے تمام نظر بند رہنماوں اور کارکنان کو جیلوں سے رہا کر دیا گیا۔
ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں گرفتار کیے گئے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سمیت تمام رہنماوں اور کارکنان کی رہائی کے حکم پر جیل بھروتحریک میں گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں کو رہا کر دیا گیا گیا۔
رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ جیل جانے پر فخر ہے، بند کمروں میں ہونے والے فیصلے ختم ہونے جا رہے ہیں۔
لاہور سے اسد عمر سمیت 24 کارکنان جبکہ سرگودھا سے 59 کارکنان کو ڈسٹرکٹ جیل راجن پور منتقل کیا گیا تھا۔
سر گودھا کی جیل سے تحریک انصاف کے ذلفی بخاری اور فیاض الحسن چوہان کو بھی رہا کر دیا گیا جبکہ صداقت عباسی،اعجاز خان جازی،لطافت عباسی سمیت دیگر بھی رہا ہونے والوں میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ،سینیٹر ولید اقبال کو بھی جیل سے رہا کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  بجلی پیدا کرنے کے باوحود مالاکنڈ کے عوام اس سہولت سے محروم ہیں، سلیم الرحمان