اسلام آباد : وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی بحالی کے لئے لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی مغربی ممالک بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کر رہے ہیں کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے ان کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔علی محمدخان نے کہاکہ وزیراعظم نے کوروناوائرس کی وباء کے پیش نظرعوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں کورونا وائرس پر بحث کی جائے گی۔