رمضان سے قبل ہی ذخیرہ اندوز سرگرم’من پسند نرخ مقرر

ویب ڈیسک: پشاورمیں ناجائز منافع خوروں نے رمضان المبارک کا استقبال ذخیرہ اندوزی اور کساد بازاری سے شروع کرنے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے روزمرہ استعمال کی چیزوں کے نرخ میں من پسند اضافہ کرلیا ہے۔ چینی کا کاروبار کرنے والے ڈیلرز نے سٹاک کی نئی قیمت پر فروخت شروع کرتے ہوئے قیمت 110روپے فی کلو کردی ہے جبکہ یوٹیلٹی سٹورز پر بھی چینی کا سٹاک غائب کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں شہریوں نے نگران حکومت سے ایکشن لینے کی درخواست کی ہے
اس کے علاوہ بھی چیزیں مارکیٹ سے غائب کرکے اس کی مصنوعی قلت پیدا کردی گئی ہے واضح رہے کہ گذشتہ چند روز قبل تک پشاور میں چینی90سے95روپے تک فروخت کی جارہی تھی رمضان المبارک کے پیش نظر فی کلو قیمت میں اچانک15سے20روپے تک کا اضافہ کردیاگیاہے جس کی وجہ سے شہریوں کو گھریلو بجٹ مزید بڑھ گیا ہے دوسری جانب بازاروں میں گڑ ، دالیں ، بیسن ، گھی ، آئل اورکجھور سمیت مختلف دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی سو فیصد تک کا خودساختہ اضافہ کیا گیا ہے سبزی منڈیوں میں بھی گذشتہ روزسے آلو ، پیاز ، توری ، ٹماٹر، کدو اور مرچ سمیت دیگر کئی موسمی سبزیوں کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کسی قسم کا آپریشن شروع نہیں کیا گیا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں ظہرانہ ،عارف علوی بھی شریک