پشاور،نوشہرہ،بنوں،سوات اوردیگراضلاع میں بارایسوسی ایشنزکے انتخابات

ویب ڈیسک:صوبہ بھر میں ڈسٹرکٹس اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے،پشاور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں گرینڈ الائنس کے صدارتی امیدوار اشفاق خلیل ایڈوکیٹ کامیاب قرار پائے جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر ملگری وکیلان کے امیدوار نے کامیابی حاصل کرلی۔ ہفتے کے روز جوڈیشل کمپلیکس پشاور کے نیو بار روم میں انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس کے غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلز لائرز انصاف لائرز فورم مسلم لیگ ن لائرز فورم اسلامک لائیرز فورم اسلامیئن لائرز فورم جمیعت لائرز فورم فرنٹیئر لائرزفورم اورینگ لائن فورم کے مشترکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے اشفاق احمد خلیل ایڈوکیٹ نے 732 ووٹ لیکر صدر منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل ملگری وکیلان کے فضل واحدخان651 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ نائب صدارت کے عہدے پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوارمحمد آفتاب ایڈوکیٹ کا مقابلہ ملگری وکیلان کے سید نوید علی شاہ ایڈوکیٹ کے ساتھ تھا جس میں نوید علی نے 688جبکہ گرینڈ الائنس کے آفتاب احمد نے 683 ووٹس لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ جنرل سیکرٹری کے عہدے ملگری وکیلان کے افتخار سمندر ایڈوکیٹ نے 769 ووٹ لیکر جی ایس جبکہ گرینڈڈیموکرٹک الائنس کے ملک خان زیب 599ووٹ لے سکے۔
جائنٹ سیکرٹری کی عہدے پر ملگری وکیلان کے بلال خان دادزئی ایڈوکیٹ نے845 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ انکے مدمقابل طارق نواز خلیل نے 505 ووٹس لئے۔ فنانس سیکریٹری کے لئے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے عبدالواسع ایڈوکیٹ جب کہ ملگری وکیلان پینل سے سید سکندر اقبال شاہ ایڈوکیٹ اور خاتون وکیل نتاشا سمن کے درمیان مقابلہ تھ جس میں سید سکندر شاہ نے 648 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔ سیکرٹری لائبریری کے لیے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے محمد علی خان جبکہ پریس سیکریٹری کے لئے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کیمحمد لقمان خان کامیاب قرار پائے ہیں۔ کابینہ ممبران میں لائبہ گل شیر, ام کلثوم, عامر علی شاہ اور سیف اللہ منتخب ہوگئے ہیں۔سوات بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں جماعت اسلامی کے سعید خان صدر، عمران خان نائب صدر، دنیا زیب خان جنرل سیکرٹری، انور الحق ترمذی جائنٹ سیکرٹری ، وقاص خان نقاش فنانس سیکرٹری، محمد جبران لائبریری سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ چکدرہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میںواجد خان صدر، محمد افتخار خان نائب صدر ، جیدار خان جنرل سیکرٹری ، مقدر خان جائنٹ سیکرٹری اور احسان اللہ خان فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ ذیشان الدین پہلے ہی بلا مقابلہ لائبریرین منتخب ہوچکے ہیں۔ درگئی بارایسوسی ایشن کے انتخابات میںفضل احمدخان صدر، نسیم اللہ خان جنرل سیکرٹری، موسیٰ خان سینئرنائب صدر،عدنان خان جائنٹ سیکرٹری،اسلام خان فنانس سیکرٹری ،زاہدجان سیکرٹری لائبریرین منتخب ہوگئے۔ شبقدر بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں محمد فیاض صدر، رحم باچہ خان نائب صدر ، سید شکیل احمد جنرل سیکرٹری، عرفان اللہ جائنٹ سیکرٹری اور علی یوسف سیکرٹری لائبریری منتخب ہو گئے۔ خیبر بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عبدالرئوف آفریدی صدر ،شاہد خان آفریدی جنرل سیکرٹری،ساجد حسین شنواری نائب صدر، عباس آفریدی جوائنٹ سیکرٹری،یار رحمان آفریدی فنانس سیکرٹری،اظہار آفریدی پریس سیکرٹری ،شفقت حسین ملاگوری لائبریری سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ کاٹلنگ تحصیل بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل حیدر علی صدر، نعیم خان نائب صدر،صابر علی جنرل سیکرٹری،کوثررحمان فنانس سیکرٹری،منصف خان جوائنٹ سیکرٹری ہوگئے۔ اسلامک لائرز فورم کے سید کفایت یار بخاری ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کے صدر، گرینڈ الا ئنس کے اجمان نواب جنرل سیکرٹری ، محمد یار نائب صدر ، امداد اللہ جائنٹ سیکرٹری،خورشید علی فنانس سیکرٹری ، جنید خان لائبریرین ،محمد یوسف ایگزیکٹو ممبر منتخب ہوگئے ۔ محمد شیرین خان ایڈوکیٹ ڈسٹرکٹ بار ملاکنڈ کے صدر اور عنایت اللہ ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ، دیگر عہدوں پر ضیاء الرحمان نائب صدر، ناصر رضا فنانس سیکرٹری محمد قریش لائبریرین ، نسیم الحق پری سیکرٹری جوا داللہ جائنٹ سیکرٹری کی نشست پر بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے۔ ملگری وکیلان کے عمران دھرمہ خیل ڈسٹرکٹ باربنوں کے صدر اور شیر امان جنرل سیکرٹری چن لئے گئے
مطیع اللہ جان نائب صدر ‘ عامر ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری ، سید عدنان ہاشمی فنانس سیکرٹری’ اسد ایڈووکیٹ لائبریرین منتخب ہو گئے ۔ میاں فہیم اکبر باچا ڈسٹرکٹ بار صوابی کے صدر جبکہ صفدر زیب ایڈوکیٹ سیکرٹری جنرل منتخب ‘ چنگیز خان تحصیل بار ٹوپی کے صدر اور نصیر خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔میاں شجاعت اللہ نائب صدر ‘ محمد وقاص یونس جوائنٹ سیکرٹری’ وسیم عالم ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری جبکہ زرشید خان ایڈوکیٹ لائبریرین چن لئے گئے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لوئر چترال کے انتخابات میں ساجد اللہ ایڈوکیٹ صدر منتخب ہوگئے۔ دوسرے تمام عہدیدار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے تھے جن میں محمد اسحاق نائب صدر، سید مختار علی شاہ ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری، سردار علی ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری اور ظفر الحق ایڈوکیٹ لائبریری سیکرٹری شامل ہیں۔اکرام حسین ایڈوکیٹ دوبارہ دوش بارکے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے جبکہ دوسرے عہدیداروں میں غفار علی ایڈوکیٹ نائب صدر، الطاف حسین ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری، حسین احمد ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری، میر اعظم خان ایڈوکیٹ پریس سیکرٹری شامل ہیں۔اسی طرح ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اپر چترال کے الیکشن میں نواب خان ایڈوکیٹ دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوگئے جبکہ غلام علی شاہ ایڈوکیٹ نائب صدر، نظار علی خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری اور صاحب گار حسین ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ سردار بشارت ڈسٹرکٹ بارایبٹ آباد کے صدرجبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر کاشف خان ایڈووکیٹ اور حسنات شاہ ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ برابر رہا’ دونوں چھ چھ ماہ کیلئے جنرل سیکرٹری رہیں گے’ افراسیاب خان بلا مقابلہ فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔ تحصیل بار ایسوسی ایشن حویلیاں کے انتخابات میںحافظ بختیار ایڈووکیٹ صدر سردار ضیاالرحمان ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔دیگر عہدیداروں میں نائب صدر مسعود اختر شیخ ایڈووکیٹ،ایڈیشنل سیکرٹری جہانگیرخان، ایڈوکیٹ فنانس سیکریٹری ابراہیم خان ایڈووکیٹ اور لائبریری سیکرٹری بنیامین ایڈووکیٹ بلا مقابلہ منتخب کر لئے گئے۔ قمرزمان خان ایڈوکیٹ تخت بھائی بار ایسوسی ایشن کے21ویں بار صدر منتخب ہوگئے جبکہ اسلامک لائرز فورم کے انور شمیم خان ایڈو کیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ پیپلز لائرز فورم کے میاں شاہ حسین ایڈوکیٹ نائب صدر منتخب ہوگئے۔ دیگر عہدیدا روں میں مسلم لائرز فورم کے منظور ایڈوکیٹ جوائنٹ سیکرٹری، پیپلز لائرز فورم کے کاشف علی ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری جبکہ شاہ مسعود ایڈو کیٹ لائبریرین منتخب ہوگئے۔ عمر دراز خٹک تحصیل بار تخت نصرتی کے صدر اورنیاز الرحمن جنرل سیکرٹری منتخب کر لئے گئے۔ مالک رحمان ایڈووکیٹ مسلسل دوسری بار ڈسٹرکٹ بارکرک کے صدر ‘ مجاہد اسلام جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔ نوربادشاہ طورو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مردان کے صدر’ محمداقبال جنرل سیکرٹری،نثاراحمدنائب صدر،ناصراقبال فنانس سیکرٹری اورتیمورخان جائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مانسہرہ کے انتخابات میں رفیق یوسف ایڈوکیٹ صدر جبکہ اظہرسجاد جنرل سیکرٹری اور احسن امان جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداروں میں مشتاق خان ایڈوکیٹ نائب صدر،سیف الرحمان لائبریرین،اور رضوان ایڈوکیٹ کلب سیکرٹری شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ کے انتخابات میں فدا آفریدی ایڈوکیٹ صدر گل صدبر نائب صدر جبکہ عثمان خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔محمد آصف ایڈوکیٹ جائنٹ سیکرٹری’ فرہان محمد ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ بار چارسدہ کے سالانہ انتخابات میں مجیب الرحمان ایڈوکیٹ بھاری اکثریت سے چوتھی مرتبہ صدر منتخب ہو گئے نائب صدارت کیلئے احمد زیب ایڈوکیٹ اور جائنٹ سیکرٹری کیلئے عادل ظہیر ایڈوکیٹ کامیاب جبکہ جنرل سیکرٹری کیلئے سیف اللہ خان ایڈوکیٹ پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے تھے ۔ جاوید شاہ باجوڑ بارایسوسی ایشن کے صدر، اکرام درانی نائب صدر جبکہ احسان الحق اتمانی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ محمد نور ایڈوکیٹ جوائنٹ سیکرٹری، ضیاء الرحمن ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری، حیاء خان ایڈوکیٹ انفارمیشن سیکرٹری اورامان اللہ لائبریری سیکرٹری منتخب ہوگئے۔تورغرڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن اوگی کے انتخابات میں اکثریتی اراکین نے تحریری طورپرایک متفقہ قراردادکے ذریعہ عالمزیب تنولی ایڈوکیٹ کوصدرجبکہ عرفان علی ایڈوکیٹ کوجنرل سیکرٹری منتخب کیااورچارنئے ممبران پراعتراض کے باعث الیکشن ملتوی کرنے کااعلان کردیا۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا قرعہ صاحبزادہ حامد رضا کے نام نکل آیا