چوتھا ٹی 20

چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

ویب ڈیسک: ٹی 20سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعطم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں،عرفان نیازی کی جگہ عماد وسیم، محمد رضوان کی جگہ فخر زمان اور ابرار احمد کی جگہ اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بینچ پر بیٹھنے والے محمد عامر اور زمان خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں جبکہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے۔
کیویز کیخلاف 5 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
سیریز کا پانچواں اور آخری میچ بھی لاہور میں 27 اپریل کو شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں:  آزادی صحافت عالمی مسائل اجاگر کرنے کیلئے ناگزیر ہے، صدر، وزیراعظم