ممنوعہ فنڈنگ کیس عمران خان

ممنوعہ فنڈنگ کیس: الزامات کا عمران خان سے تعلق ہی نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے کے شواہد پر سوالات بھی اٹھا دئیے گئے۔
ویب ڈیسک: عدالت کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ ایک بھی ثبوت نظرنہیں آیا کہ عارف نقوی کی بھیجی رقم جرم کی رقم تھی، ایف آئی آر میں لگائے الزامات کا عمران خان یا طارق شفیع سے تعلق ہی نہیں، عمران خان نے تو کسی ایک بھی بینک دستاویز پر دستخط نہیں کیے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہےکہ بینک حکام سے متعلق اختیاراسٹیٹ بینک کا ہے جس نے کوئی کارروائی نہیں کی، اسٹیٹ بینک نے انکوائری کی اور نہ ہی پی ٹی آئی کو وصول کسی ٹرانزیکشن کو غیرقانونی ڈکلیئرکیا، ایک الزام پی ٹی آئی اکاؤنٹ کونیا پاکستان اکاؤنٹ میں تبدیل کرنے کا ہے جو کوئی جرم نہیں۔
فیصلے کے مطابق اس کیس کے تفتیشی افسرنے اسٹیٹ بینک حکام کا بھی کوئی بیان قلم بند نہیں کیا، ایف آئی اے مطمئن نہیں کرسکی کہ ضمانت خارج کیوں کی جائے جب کہ بینکنگ کورٹ نے درست کہا کہ اس کیس میں تمام شواہد دستاویزی ہیں،گرفتاری ضروری نہیں۔
ایف آئی اے کی جانب سےعمران خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل کی خواتین وارڈ میں منتقل