سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیوریٹو ریویو پر اعتراضات کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
ویب ڈیسک: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست پر 10 اپریل کو ان چیمبر سماعت کریں گے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
صدارتی ریفرنس خارج ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے دور میں جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو دائر کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی اعتراف کیا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس دائر کرنا ہماری حکومت کی غلطی تھی۔
Load/Hide Comments