اسپینیش لالیگا لیگ

اسپینیش لالیگا لیگ، بارسلونا نے 15 پوائنٹس کا موقع گنوا دیا

اسپینش لالیگا لیگ میں ایک دلچسپ اور اپ سیٹ میچ نے سب کو حیران کر دیا جب پوائنٹس ٹیبل پر 11 ویں نمبر پر موجود گیرونا کے مقابلے میں ٹیبل کی سرفہرست بارسلونا کی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ بارسلونا نے 15 پوائنٹس کے حصول کا شاندار موقع گنوا دیا۔ بارسلونا نے ہوم گراؤنڈ پر تیسری مرتبہ پوائنٹس گنوائے ہیں۔ بارسلونا کے کئی کھلاڑیوں نے گول کرنے کے یقینی مواقع ضائع کئے جس کے باعث وہ پورے کھیل کے دوران خاصے غصیلے اور پریشان بھی دکھائی دیئے۔ رابرٹ لیوینڈوسکی کے پاس چوتھے منٹ میں ایک بہت ہی شاندار موقع آیا جب وہ بہت ہی آسانی سے گیند کو جال میں پھینک سکتے تھے لیکن اندازے کی معمولی سی غلطی نے گیند کو جال کی بجائے گول پوسٹ کی چھت پر پھینک دیا۔ گیرونا کے گول کیپر پالو گزینگا نے بہت سے شاندار سیو کئے اور اپنی ٹیم کو اس ڈرا میچ تک لے جانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ رافینا اور ٹیٹی کاسٹیلانوس کو بھی گول کرنے کے مواقع ملے جن سے وہ فائدہ نہ اٹھا سکے۔ تاہم جیتنے میں ناکامی کی مایوسی کے باوجود زاوی کی ٹیم نے ریال میڈرڈ کی ولاریال کے ہاتھوں شکست ریال میڈرڈ سے اب بھی 13 پوائنٹس آگے ہے۔

مزید پڑھیں:  سرباز علی خان کا منفرد ریکارڈ، بنا مصنوعی آکسیجن ماونڈ ایورسٹ سر کر لی