سالانہ بنیاد پر ہفتہ وار مہنگائی میں 35 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک: پاکستان میں سالانہ بنیاد پر ہفتہ وار مہنگائی میں 35 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق موجودہ ہفتے میں گزشتہ سال کے اسی ہفتے کے مقابلے میں کھانے پینے کی اشیا میں 34.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس مہینے کے گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں موجودہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.20 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سالانہ بنیاد پر چائے کی قیمت میں 115 فیصد، آٹے کی قیمت میں 110 فیصد، چاول کی قیمت میں 78 فیصد، آلو کی قیمت میں 67 فیصد اور دال کی قیمت میں پچاس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چمن :باب دوستی پر پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف دھرنے کو 6ماہ مکمل