سٹیٹ بینک سے قرض صفر، اوور ڈرافٹ بھی ختم

ویب ڈیسک: نگران حکومت کے دور میں سٹیٹ بینک سے قرض لینے کا عمل رک گیا ہے۔ صوبائی حکومت اپنی آمدن کے مطابق اخراجات برقرار رکھے ہوئے ہے۔ مشیر خزانہ حمایت اللہ خان نے بتایا کہ ماضی میں حکومت ماہانہ 30 سے 60 ارب روپے سٹیٹ بینک سے لے کر اپنا خرچ پورا کرتی تھی جس کی مد میں سود کی ادائیگی بھی کی جاتی تھی، تاہم جب سے نگران حکومت آئی ہے اس مد میں ایک روپیہ بھی نہیں لیا گیا۔ فروری سے اب تک سٹیٹ بینک سے اوور ڈرافٹ کی مد میں قرض کی رقم صفر ہے جو نگران حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ اپنے اخراجات خود سنبھال رہے ہیں اور آمدن کے مطابق اخراجات پورے کئے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  یوکرینی باکسر نے عالمی ہیوی ویٹ چمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا