پشاور میں گداگروں کی تعداد میں دوبارہ اضافہ

ویب ڈیسک: عید الاضحی کی آمد کے باعث پشاور میں عادی گداگروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔ عید الاضحی اور عید الفطر کی آمد کے باعث پنجاب کے علاوہ صوبے کے دیگر علاقوں سے عادی گداگر پشاور پہنچ جاتے ہیں ،بچوں ،خواتین ، معمر افراد بڑی تعداد میں عید الاضحی کی آمد کے باعث پشاور کے مختلف بازاروں میں پھیل گئے ہیں۔
مختلف بازاروں کے علاوہ شہر کے مصروف اور اہم شاہراہوں پر بھی عادی گداگروں نے ڈھیرے ڈال دیئے ہیں۔ جعلی معذوری کا روپ دھار کر بھیک مانگ رہے ہیں۔ خواتین کی بڑی تعداد بھی شہر کے مختلف تجارتی مراکز میں پہنچ گئی جبکہ ضلعی انتظامیہ بھکاریوں کے خلاف آپریشن میں ناکام ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی طبیعت خراب، بخار کی شکایت