گرمی کے باعث سنٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کی حالات ابتر

ویب ڈیسک: گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث سنٹرل جیل پشاور میں درجنوں قیدیوں کی حالت ابتر ہو گئی۔ سنٹرل جیل میں قیدیوں کی تعداد میں اضافہ، لوڈشیڈنگ اور گرمی کے باعث درجنوں قیدیوں کی حالت ابترہو گئی ۔ قیدیوں سے ملاقاتوں کے دوران بھی گرمی کے باعث ملاقاتیوں کو مشکلات درپیش آرہی ہیں۔ واضح رہے کہ اس وقت صوبے بھر کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور درجہ حرارت میدانی علاقوں میں 45 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے امکانات ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کے انتقال کے باعچ عالم اسلام عظیم رہنما سے محروم ہو گیا، زرداری / شہباز