پشاور میں سکیورٹی خدشات

پشاور میں سکیورٹی خدشات، ادارے ہائی الرٹ

ویب ڈیسک: پشاور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، سرکاری عمارتوں سمیت اہم و حساس مقامات میں خصوصی مشقیں شروع کردی گئی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے شہر بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پہلے ہی سے جاری ہیں۔ پشاور میں خصوصی آپریشنز میں سیکورٹی فورسز بھی حصہ لے رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق آپریشنز سے قبل پشاور سمیت مختلف اضلاع میں فرضی مشقیں شروع کردی گئی ہیں، ورسک ڈویژنز کے حساس مقامات میں پولیس کی فرضی مشقیں کی گئیں۔ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کا انعقاد سرکاری عمارتوں اور حساس مقامات میں کیا جارہا ہے۔خصوصی مشق کا مقصد سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانا ہے جن میں ایلیٹ فورس اورالبرک ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔ مشقوں کے دوران حساس عمارت کا محاصرہ کر کے عملہ کو بحفاظت منتقل کرنے اور بروقت ریسپانڈ کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں سے علاقے کی صفائی کی بھی مشق کی گئی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں کسانوں کی تباہی پر حکومت سیاست کررہی ہے، بیرسٹر سیف