افغانستان سمگلنگ، لوکل مارکیٹ میں چینی 160روپے کلو ہوگئی

ویب ڈیسک: چینی کی افغانستان کو وسیع پیمانے پر سمگلنگ کے باعث قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہونا شروع ہو گیاہے اور چینی کی فی کلو قیمت مزید10سے15روپے کے اضافہ کے ساتھ 160روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے دو ہفتے کے دوران چینی کی50کلو گرام بوری کی قیمت میں1ہزار روپے تک اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ روز مارکیٹ میں چینی کی بوری کی قیمت 7ہزار 50روپے تک پہنچ گئی جبکہ ہول سیل میں چینی 150روپے تک فروخت کی جا رہی ہے اور پرچون نرخ پر چینی 160روپے میں فروخت ہونے کی شکایات ہیں پشاور میں بڑے تجارتی مراکز اشرف روڈ اور رامپورہ گیٹ کے علاوہ شہر کے دوسرے مختلف مقامات پر چینی کے بڑے ڈیلرز نے سٹاک مارکیٹ سے غائب کر دیا ہے جس کی وجہ سے چھوٹے دکانداروں کے پاس موجود سٹاک ختم ہوگیا ہے اور چینی مہنگی فروخت کی جارہی ہے تاہم اس کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا جارہا ہے
ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز دفاتر تک محدود ہیں اور محکمہ خوراک کے اہلکاروں نے بھی آنکھیں بند کرتے ہوئے مارکیٹ کو تاجروں کی مرضی پر چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:  افغان سپنر راشد خان 4سال بعد کابل پہنچ گئے ،شاندار استقبال