پاکستان، سونا فی تولہ قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 400 روپے ہوگئی

ویب ڈیسک: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 5400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 26 ہزار 400 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 4630 روپے اضافے سے 194102 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاو 6 ڈالر اضافے سے 1973 ڈالر فی اونس ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 6200 روپے اضافہ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی پولیس اختیارات کا غلط استعمال کررہی ہے، انسداد دہشتگردی عدالت