لنڈی کوتل نوجوان جاں بحق

لنڈی کوتل، لین دین تنازعہ پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک: لنڈی کوتل کے علاقہ خیبرعلی خیل میں رشتہ داروں کے درمیان لین دین تنازعہ پر فائرنگ سے زخمی نوجوان جاں بحق ہو گیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق واقعے میں دو سگے بھائی جاں بحق جبکہ بچے سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق