خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ، ڈی آئی خان اور بنوں کے نشیبی علاقے زیر آب آنے جبکہ صوبہ کے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ بارش کاکول میں 19 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سینٹی گریڈ رہا جبکہ پشاور میں ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق