شبقدر فائرنگ

شبقدر، زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: شبقدر میں تھانہ سروکلی کے علاقہ حفیظ کور میں زمین کے تنازعہ پر فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے فوری طبی امداد کیلئے پشاور منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں حضرت خان، عطاء اللہ اور تاج عمر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل:پاکستان اور جاپان 11مئی کو مدمقابل ہوں گے