چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی، سہولیات اور وکلاء سے ملاقات کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ۔
ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکمنامہ جاری کیا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھنے کی وجوہات سے متعلق رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
عدالت نے کہا ہے کہ بتایا جائے کن وجوہات کی بنیاد پر اٹک جیل میں رکھا گیا۔
عدالت نے اس بات پر معاونت طلب کی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا دیا جاسکتا ہے یا نہیں۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ایسا کچھ ریکارڈ پر نہیں جو قیدی کو ہفتے میں ایک سے زائد بار ملاقات سے روکے، جیل رولز کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے دوست، رشتے دار اور وکلاء سے ملاقات کروائیں، انہیں جائے نماز اور انگریزی ترجمے کے ساتھ قرآن مجید دیا جائے۔
عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو مناسب طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔

مزید پڑھیں:  سائفرکیس، عمران خان اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت 21 مئی کو ہوگی