پاکستان ہاکی فیڈریشن تحلیل

پاکستان ہاکی فیڈریشن تحلیل، آفیشلز کی معطلی کا اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک: پاکستان سپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن تحلیل کرتے ہوئے تمام آفیشلز کو معطل کر دیا، وزیراعظم آفس کی ہدایات پر معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کی نگرانی میں ملک بھر میں کلبوں کی سکروٹنی کروائی جائے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ایس بی کی زیرِ نگرانی پی ایچ ایف کے الیکشن کے عمل کو شفاف طریقے سے جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ ایشین گیمز کا کیمپ اور ٹیم مینجمنٹ کے علاوہ تمام قسم کے کام کو روک دیا گیا جبکہ سلیکشن کمیٹی کام جاری رکھے گی۔

مزید پڑھیں:  عالمی بینک کے ساتھ مذکرات کا آغاز، 8ارب ڈالرز ملنے کی توقع