ارشد ندیم میڈل

ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پاکستان کو پہلا عالمی میڈل دلا دیا

ویب ڈیسک: ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ کے جیولین تھرو مقابلے میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پاکستان کو پہلا میڈل دلا دیا، عالمی مقابلوں مِیں انہوں نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کر کے تاریخ رقم کر دی۔ ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے فائنل میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔ پاکستانی ایتھلیٹ نے اپنی بہترین تھرو میں جیولن کو 87 اعشاریہ 82 میٹر دور پھینکا۔ جیولن تھرو میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ کے جیولن تھرو کے آخری مقابلے میں ارشد ندیم سمیت 12 ایتھلیٹس نے حصہ لیا جن میں تین بھارت کے تھے۔
جیلون تھرو کے فائل مرحلے کے دوران خانیوال کی تحصیل میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم کے گھر پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ارشد ندیم کی جیت پر جشن منایا اور میٹھائیاں تقسیم کیں۔ دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ارشد ندیم کو سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں:  8ارب ڈالر کیلئِےمذاکرات،آئی ایم ایف کاپاکستان سے ڈومور کا مطالبہ