ایشیاء کپ افغان ٹیم

ایشیاء کپ میں شرکت کیلئے افغان ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ویب ڈیسک: افغانستان کی کرکٹ ٹیم ایشیاء کپ 2023 میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ افغان الیون کولمبو سے لاہور پہنچی جہاں افغان ٹیم کو سخت سیکورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ واضح رہے کہ ایشیاء کپ کے لیے پاکستان پہنچنے والی ٹیموں کو صدارتی پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔ افغانستان کرکٹ ٹیم کل سے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز کرے گی۔ ایشیاء کپ میں افغان ٹیم 3 ستمبرکو بنگلادیش کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ کیس :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر