سونا مزید مہنگا

پشاور کی صرافہ مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہو گیا

ویب ڈیسک: پشاور کی صرافہ مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے، نئے جاری ہونے والے ریٹ کے مطابق سونا پاسہ تولہ کی قیمت 2 لاکھ 44 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے جبکہ پونڈ پاسہ کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 300 روپے تک جا پہنچی، پشاور کی صرافہ مارکیٹ کے نئے ریٹ کے مطابق چاندی کی قیمت 2950 روپے برقرار ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈیرہ اسماعیل خان، مکان میں آگ لگنے سے 2 بچے جاں بحق