چترال،چکن پاکس سے متاثرہ افرادکی تعداد100سے تجاوزکرگئی

ویب ڈیسک: وادی لاسپور سمیت اپر چترال کی دیگر وادیوں اور علاقوں میں چکن پاکس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ بیماری کی تشخیص گزشتہ ہفتے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ہرچین لاسپور کی 34بچیوں میں ہوئی تھی جن میں سکول کی ہیڈ مسٹریس بھی شامل تھی۔ علاقے میں چکن پاکس کی وبا پھوٹنے پرصوبائی حکومت نے علاقے میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا جس کے بعد تحصیل مستوج کے تمام دیہات میں چکن پاکس کے بارے میں عوامی آگہی کی مہم شروع کردی گئی
جس کے دوران بریپ، سورلاسپور، بروک اور بونی کے علاوہ تحصیل موڑ کھو کے گائوں سہت میں بھی درجنوں بچوں اور بچیوں کے چکن پاکس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر ولی خان نے کہا ہے کہ چکن پاکس سے متاثر ہ افراد کی تعداد 119ہے جن میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو صحت یاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپر چترال کی دور دراز وادی تریچ کے زوند رانگم سے بھی دو بچوں کے چکن پاکس سے متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  8فروری کے عام انتخابات دھاندلی زدہ تھے ،میاں افتخار حسین