پشاور جیل میں قیدیوں کی ڈانس پارٹی کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک:سنٹرل جیل پشاور کے ایک بارک میں قیدیوں کی ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی یہ ویڈیو جیل کے اندر ایک با رک میں قیدیوں کی ڈانس پارٹی میں کیٹ واٹ کرتے وقت بنائی گئی ہے اس موقع پر قیدیوں نے پارٹی کیلئے بارک میں نہ صرف میوزک کا انتظام کیا تھا بلکہ خصوصی لائٹس بھی لگائی گئی تھیں یہ ویڈیو گذشتہ روزہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا پیجز پرشیئر ہوئی ہے
جس پر جیل خانوں میں قیدیوں سے متعلق اپنائی گئی پالیسیوں پر تنقید کی جارہی ہے تاہم محکمہ جیل خانہ جات کی انتظامیہ نے موقف اختیارکیا ہے کہ یہ ویڈیو پرانی ہے جس کو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اسے تازہ ویڈیو کے طورپرپیش کیا جارہاہے تاہم اس حوالے سے کوئی اور ایکشن محکمہ کی جانب سے نہیں لیا گیا ہے دوسری جانب ٹک ٹاک بنانے والے قیدی کے بھائی نے الزام عائدکیا ہے کہ جیل سے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے ان کے قیدی بھائی کی جان کو خطرات لاحق ہوئے ہیں انہوںنے اس سلسلے میں صوبائی حکومت سے ایکشن لینے کی درخواست کی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے1ارب10کروڑ ڈالرز موصول