مغوی تاجر کی بازیابی پر چھاپہ مار ٹیم کیلئے نقد انعام کا اعلان

ویب ڈیسک: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈاپور نے بزرگ تاجر کی بازیابی پر چھاپہ مار ٹیم کےلئے نقد انعام کا اعلان کردیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ بہترین کارروائی پر آئی جی پی اخترحیات گنڈاپور نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور ساتھ ہی بزرگ تاجر کی جلد بازیابی پر پولیس اہلکاروں کے لئے انعام کا اعلان کردیا۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے کہا کہ ہم مغوی بزرگ تاجر کی صحت کےلئے پریشان تھے، ان کی جلد بازیابی ہماری اولین ترجیح تھی۔
انہوں نے شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس آپریشن میں ہمیں کامیابی دی اور بزرگ تاجر کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  رستم میں مستورات تنازعے پرفائرنگ سے ایک شخص قتل