مزاحمت کریں یا نہ کریں اسرائیل ہمیں مارے گا،حماس

ویب ڈیسک: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر رہنما خالد مشعل نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف 7 اکتوبر کے حملے کے نتائج سے پوری طرح آگاہ ہیں، ہم مزاحمت کریں یا نہ کریں اسرائیل ہمیں مار ڈالے گا۔ عرب میڈیا کو انٹرویو میں خالد مشعل کا کہنا تھا کہ حماس کے پاس متعدد اسرائیلی فوجی یرغمال ہیں، اسرائیلی قیدیوں کو اسرائیل میں قید تمام فلسطینیوں کی رہائی کیلئے استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں میں اسرائیلی فوج کے غزہ ڈویژن کے اعلیٰ افسر بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ فلسطینی مزاحمتی حماس نے 7 اکتوبر کو زمین، فضا اور سمندر کے راستے اسرائیلی علاقوں پر حملے کیے۔

مزید پڑھیں:  جوڈیشل مجسٹریٹ کی علی امین کیخلاف کیس کی سماعت سے معذرت