اسرائیل کا حماس سے یرغمالی فوری رہا کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: حماس کے حملے کے بعد سے اسرائیل کے فلسطین پر حملوں میں شدت آ گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی اسرائیل کی جانب سے 7 اکتوبر کے حملے کا حماس کے ساتھ ساتھ ایران کو بھی ذمہ دار ٹھہرا دیا گیا۔
اقوام متحدہ کے اجلاس میں اسرائیل کے سفیر گیلاد اردان نے ایران اور اقوام متحدہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملے میں حماس کی مدد کی ہے، اسرائیل حماس کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گا، حماس فوری طور پر اسرائیلی یرغمالی رہا کرے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم