یرغمالیوں کی رہائی کیلئے فوری جنگ بندی بہت ضروری ہے، قطر

ویب ڈیسک: قطر کے وزیر مملکت محمد الخلیفی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جاری بمباری رک جائے تو حماس تمام یرغمالیوں کو فوراً رہا کر دے گا۔ قطری وزیر مملکت نے کہا کہ روزانہ کے حملے اور اموات مذاکرات کو مزید مشکل بنا رہے ہیں، ہمارا ہدف تمام شہری یرغمالیوں کو رہا کروانا ہے۔
محمد الخلیفی نے مزید کہا ہے کہ ہم پرامید ہیں اور پوری کوشش ہے کہ جلد ہی تمام یرغمالیوں کی رہائی ممکن بنا دیںں گے۔ یرغمالیوں کے رہائی کیلئے فوری جنگ بندی بہت ضروری ہے، قطر اسرائیلی یرغمال شہریوں کے حوالے سے حماس سے بات چیت کی قیادت کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، شجرکاری مہم کے دوران 10 ہزار پودے لگائے جائیگے