باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کا فلائیٹ آپریشن بحال

ویب ڈیسک: باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہاں سے پی آئی اے کا فلائیٹ آپریشن بحال ہو گیا ہے۔ حکام کے مطابق پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ابوظہبی، جدہ اور دبئی کی پروازیں منزل مقصود تک پہنچ گئی ہیں۔
ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ایندھن بحران کے باعث پی آئی اے کی 75 سے زیادہ پروازیں منسوخ ہوئی تھیں۔
ایندھن بحران کےباعث ملک بھر سے بیرون و اندرون ملک کئی پروازیں منسوخ ہو چکی تھیں جس نے بحرانی کیفیت اختیار کر لی تھی اور سینکڑوں مسافر وں سمیت دیار غیر میں نوکری کرنے والے مختلف مسائِل کا شکار ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  فیض آباددھرنافیصلےپرعمل کرلیاجاتاتو 9مئی کا واقعہ نہ ہوتا، چیف جسٹس