ورلڈ کپ، فائنل فور کی دوڑ میں رہنے کیلئے بابر الیون کو آخری موقع

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے جاری مقابلے اہم مرحلہ میں داخل ہونے جا رہے ہیں۔ میگا ایونٹ کے فائنل فور مرحلہ میں شامل رہنے کیلئَے پاکستان کو آج بنگلہ دیش کیخلاف کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔ اس لئے کرکٹ ورلڈ کپ شیڈول اور پوائٹس ٹیبل کےمطابق گرین شرٹس کے پاس فائنل فور مرحلے کی دوڑ میں رہنے کیلئے آج کا میچ آخری موقع ہے۔
ورلڈ کپ 2023ء میں شاہینوں نے 6 میچز کھیلے جن میں سے صرف 2 میں اسے کامیابی ملی جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے بھی 6 میچز میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے۔ گرین شرٹس 4 پوائنٹس کے ساتھ 7 ویں جبکہ بنگالی ٹیم 2 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں نمبر پر ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے ون ڈے میچز کے باہمی ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو شاہینوں کا پلڑا بھاری ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش 38 ون ڈے میچز میں مدمقابل آئے جس میں سے قومی ٹیم نے 33 اور بنگالی ٹیم نے 5 میں کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  افغان صوبہ بامیان میں فائرنگ ،3غیر ملکیوں سمیت 4افراد ہلاک